17 اپریل 2019 - 10:21
پاکستانی صدر کا کوئٹہ کا دورہ

پاکستان کے صدرڈاکٹرعارف علوی کوئٹہ کے شیعہ مسلمانوں کے ہزارہ ٹاؤن امام بارگاہ پہنچ گئےجہاں انہوں نے کوئٹہ کے علاقے ہزارہ گنجی میں ہونے والے بمدھماکے کے شہید افراد کے لواحقین سے ملاقات کی ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صدرڈاکٹرعارف علوی کوئٹہ کے شیعہ مسلمانوں کے ہزارہ ٹاؤن امام بارگاہ پہنچ گئےجہاں انہوں نے کوئٹہ کے علاقے ہزارہ گنجی میں ہونے والے بمدھماکے کے شہید افراد کے لواحقین سے ملاقات کی ۔انہوں نے اس موقع پر شیعہ شہداء کے ورثاء سے تعزیت کی اور ان کی ارواح کےایصال ثواب کے لیے فاتحہ پڑھی۔اس موقع پر صدر عارف علوی کا کہنا ہے کہ یہ اعتراف رہے گا کہ نیشنل ایکشن پلان پر مزید تیزی سے عمل درآمد کیا جائے گآ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ شہیدوں کے لواحقین کے لیے مالی پیکبج کا اعلان قطعی طور پر جان کا متبادل نہیں ہو سکتا۔۔صدر عارف علوی نے یہ بھی کہا کہ یہاں آنے کا مقصد شہداء کے لواحقین سے تعزیت کرنا اور زخمیوں کی عیادت کرنا تھا۔اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کوئٹہ پہنچنے پر گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی اور وزیر اعلیٰ جام کمال خان نے استقبال کیا۔صدرعلوی اسپتال بھی جائیں گے جہاں وہ سانحے کے زخمیوں کی عیادت اور مزاج پرسی کریں گے۔

.......

/169